ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے تحت پاکستان کو قرض کی فوری واپسی کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی استحکام کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم متحدہ عرب امارات کو کی جانے والی ادائیگیوں کے سلسلے میں پاکستان کو فراہم کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ قرض تین ماہ کے لیے دیا گیا تھا، تاہم بعد میں اس کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔
سرکاری سطح پر اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔



















































































