کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کرادی ہے۔
پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے درخواست میں ریلی کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون بھی مانگا ہے۔
ایم کیو ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پروگرام کے دوران قانونی ضوابط اور سکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی کی جائے گی۔ درخواست جمع ہونے کو اجازت کی منظوری قرار نہیں دیا گیا۔
پارٹی کے مطابق شاہراہ فیصل کی ریلی کے بعد مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔



















































































