پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 224 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 224 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 296 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس 37 ہزار 551 پر ہوا تھا. ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3,957,220 شیئرز کی لین دین ہوئی۔