پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ان کے ملک میں بھی پاکستانی حکومت کے فیصلے کو خوب سراہا جارہا ہے۔
بھارتی ٹوئٹر صارفین پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور اپنے وزیراعظم مودی کے خلاف’گوبیک مودی‘ کا ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر اس وقت چار ٹرینڈ سب سے اوپر ہیں جن میں سے تین عمران خان اور پاکستان کے حق میں جب کہ چوتھا ٹرینڈ مودی کیخلاف ہے۔
’نوبل پرائز فار عمران خان‘ اس وقت ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم نوبل انعام کے حق دار ہیں۔
مران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے طورپرواپس بھجوانے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ’’عمران خان کیلئے امن کا نوبل انعام‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جب کہ دنیا بھرسے لوگ وزیراعظم کو نوبل انعام دینے کے لیے آن لائن درخواست کررہے ہیں۔ عمران خان کے لئے امن کے نوبل انعام کی آن لائن درخواست پر اب تک 35 ہزارسے زائد لوگ دستخط کرچکے ہیں۔
عمران خان کے امن وامان کے پیغام کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے ۔ امریکی اداکار جیریمی مک لیلن نے عمران خان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کیا ہم اوباما سے نوبل پرائز واپس لے کرعمران خان کو دے سکتے ہیں؟
Imran Khan just announced that Pakistan is freeing Wing Commander Abhinandan tomorrow as a peace gesture. Now it’s Modi’s turn. #SayNoToWar 🙏
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) February 28, 2019
پاکستان کے معروف صحافی مظہرعباس نے عمران خان کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا اگر عمران خان افغانستان میں امن قائم کرنے اور بھارت کے ساتھ تعلقات بہترکرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ نوبل انعام کے مضبوط امیدوارہوں گے، آپ کا کیا خیال ہے؟
If PM, Imran Khan manage to bring peace in Afghanistan and succeeded in improving ties with India, he can be a strong contender for Nobel prize for Peace. What do you say ?
— Mazhar Abbas (@MazharAbbasGEO) February 28, 2019
’گوبیک مودی‘ بھی آج ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں اکثر صارفین بھارت سے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم گرفتاری کے وقت خاموش رہے اور جب بھارتی پائلٹ واپس آرہا ہے تو مودی نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سیاسی بنا رہے ہیں۔
ایک بھارتی صارف نے اپنے وزیراعظم کو بیوقوف قراردیتے ہوئے لکھا ہمیں ایک تعلیم یافتہ اورسمجھدار وزیر اعظم چاہیئے ناکہ بیوقف اور جنگ کی حمایت کرنے والا جب کہ اویناش نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا مودی کے مسخرے پن نےعمران خان کودنیا بھر میں ’’ہیرو‘‘بنادیا ہے۔
https://twitter.com/SudiJahagirdar/status/1101369184330506241