سوئی سدرن گیس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل تک بند رکھنے اعلان کیا ہے۔
سندھ میں گیس بحران نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ہے، گیس کی گھریلو طلب پوری کرنے کے لیے ایس ایس جی سی نے ہنگامی اقدام کے طور پر منگل تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج شب 10 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے جس کے بعد تمام سی این جی اسٹیشنز کو معمول کے مطابق کھول دیا جائے گا۔
گزشتہ روز کراچی کے صنعت کاروں نے گیس بحران کے سبب فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دوہفتے قبل بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بدترین بحران دیکھنے میں آیا تھا جہاں 7 دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے۔
واضح رہے سندھ میں گیس کے بدترین بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے سوئی سدرن و ناردرن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا تھا۔