قازقستان سے وطن واپسی پر وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا، شہباز شریف آپریشن عزم استحکام پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔
خیال رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں جبکہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اس آپریشن کے خدوخال کو واضح کیا جائے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔