بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
اڈیالہ جیل میں 90 ملین پاؤنڈ کیس میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کےساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے، عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ملکی ایشو ہے ، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے ۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں ’عزم استحکام‘آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ،تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اس آپریشن کی مخالفت کی ہے،حکومت نے قومی اتفاق رائے قائم کرنے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔