اب پندرہ سیکنڈ کے بجائے ایک منٹ کی ویڈیو دیکھنا بھی ممکن ہے، انسٹاگرام نے طویل ویڈیوز کی آزمائش شروع کردی۔
انسٹاگرام انتظامیہ کے مطابق انسٹاگرام اسٹوریز میں نئے فیچر کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تعطل کے لوگ ویڈیو دیکھ سکیں اور انہیں پوسٹ کرسکیں جبکہ ویڈیو لائیو بھی دکھائی جاسکے گی۔
یاد رہے انسٹاگرام اسٹوری پر اگر آپ نے ویڈیو شئیر کرنی ہے تو آپ 15 سیکنڈ کے ٹکڑوں میں ہی لگا سکتے ہیں، اس ویڈیو کو اسٹوری کے سنگل فریم میں نہیں چلایا جا سکتا۔
لیکن اب ایک منٹ کی ویڈیو سنگل اسٹوری میں لگائی جا سکے گی۔
ایک ماہ قبل انسٹاگرام میں اسٹوری میں سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کا آپشن متعارف کرایا گیا ہے۔
ان اسٹیکرز کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی اور اگست میں اسے ویری فائیڈ اکاؤنٹس والے اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔
مگر اب انسٹاگرام کے تمام صارفین اسٹوریز میں اسٹیکرز کی شکل میں ہائپرلنکس کا اضافہ کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق لنک اسٹیکرز اداروں کو اپنی مصنوعات کو لنک کرنے میں مدد دیں گے.