ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو چوتھا بدترین شہر بنادیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے اگر پنجاب میں یہ کہا کہ لاہور کو کراچی جیسا بنادیں گے تو لوگ جلسہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلزپارٹی سے لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی، پانی اور گیس نہیں اور بلاول بھٹو یہ نہیں کہ سکتے کہ سندھ کو پنجاب جیسا بنا دوں گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بس چلے تو کہیں گے پاکستان قائد اعظم نے نہیں جماعت اسلامی نے بنایا تھا ہم جھوٹ بولیں تو سمجھ آتا ہے یہ اسلامی نام رکھ کر جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے پی ٹی آئی ارکان کو حوصلہ دکھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سے حوصلہ سیکھو، مرد بنو، دو تھپڑ کھاکر پریس کانفرنس آجاتے ہیں۔