حکومت نے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی بھیجی گئی سمری پر وزیراعظم ہاؤس نے فیصلہ کیا۔
اتوار کو جاری ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت اگلے 15 دن کے لیے 267.34 رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276.21 رہے گی۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کی امید تھی تاہم حکومت نے آخری دنوں میں فیصلہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔