پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر کی دوڑ کیلئے سب سے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی طرف سے شیر افضل مروت کا نام بطور اپوزیشن لیڈر امیدوار دیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کیلئے دیگر دو ناموں پر بھی غور جاری ہے، جبکہ حتمی اعلان بانی پی ٹی آئی کی طرف سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔