نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی اور کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔