وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ نماز جنازہ میں شرکت کے علاوہ ایرانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کا بھی دورہ کریں گے۔
دوسری جانب مجلس شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں انہیں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
سرکاری سطح پر وزیراعظم کے دورۂ ایران کے مکمل شیڈول اور دیگر ملاقاتوں کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔





















































































