تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بھی بریف کیا۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے سے باہمی مفادات یقینی ہوں گے جبکہ علاقائی سکیورٹی اور استحکام بھی مضبوط ہوگا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔





















































































