امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ’فنٹاسٹک وزیراعظم‘ کا لقب دے دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’فنٹاسٹک پرائم منسٹر‘ کہہ کر مخاطب کیا۔
پاکستان کا نام لیتے ہوئے امریکی صدر نے پاکستانی وزیراعظم کو یہ منفرد لقب دیا، جسے پاک امریکا تعلقات کی تاریخ میں ایک اور قابلِ ذکر حوالہ قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی درخواست پر انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو کئی مرتبہ اپنا ’فیورٹ فیلڈ مارشل‘ بھی قرار دے چکے ہیں۔






















































































