وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے متعدد مرتبہ خیبر پختونخوا میں آپریشن نہ ہونے دینے کی بات کی، جبکہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون نہیں کر رہی تھی۔
ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا عبدالواسع نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کا موازنہ کیا ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت تعاون نہیں کر رہی تھی اور سہیل آفریدی نے بارہا کہا کہ وہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت مسلح افواج اور وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ملک کے تمام لوگوں کو ہم خیال ہونا پڑے گا۔




















































































