امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قطری وزیراعظم سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک موجودہ صورت حال برقرار رکھنے کے حق میں ہیں اور بحری ناکہ بندی اور آپریشن آئرن گیٹ کا تسلسل چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے اس ناکہ بندی کو تاریخ کی سب سے بڑی بحری ناکہ بندی قرار دیا۔
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے کہا کہ قطر کسی معاہدے تک پہنچنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مثبت بات چیت کو اہمیت دیتا ہے۔

















































































