ضلع خیبر میں ایک ہی خاندان کے سات بچے بے ہوش ہوگئے، جن میں سے پانچ اسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانا بازار ذخہ خیل کی حدود میں واقع گاؤں قاضیانو کلے میں پیش آیا۔ بچوں کو علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں پانچ بچے دم توڑ گئے۔ دیگر دو بچوں کو پشاور کے ایک اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے پانچوں بچوں کی عمریں پانچ سال سے کم تھیں۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے مطابق بیماری کی تشخیص کے لیے بچوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچے کئی روز سے کمزوری محسوس کر رہے تھے۔ ایک طبی ٹیم بازار ذخہ خیل کے گاؤں قاضیانو کلے کا معائنہ کرے گی۔

















































































