وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف تواتنے بیمار تھے سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ اگر ضمانت نہ ملی توجان کو خطرہ ہے، ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا گیا اوراب ایمبولینس کے بجائے مولانا فضل الرحمان وہاں پہنچے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں ، عدالتوں کواس کا نوٹس لینا چاہئے۔
واضح رہے کہ آج مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پربات چیت کی گئی ہے