وزارت پوسٹل کےملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسزکو عوام کیلئے کھول دیا ہے، اب سیروتفریح کے دوران نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں سیاحت کےشوقین افرادکے لئے اچھی خبر آگئی، اب سیر و تفریح کے لئے آنے والوں کو نجی ہوٹلز کو مہنگے کرائے کی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔
وزارت پوسٹل کی جانب سے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاؤسزکوعوام کیلئےکھول دیاگیا ہے، وفاقی وزیرمراد سعید کی ہدایت پر باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
شہری تفریحی مقامات کی سیرمیں سرکاری ریسٹ اؤسزمیں قیام کرسکیں گے، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں سرکاری قیام گاہوں کی تزئین وآرائش مکمل کرلیا گیا ہے۔
شہری کم سےکم 1200 زیادہ سے زیادہ 3 ہزار روپےمیں قیام کرسکیں گے، فیصلہ ملکی وسائل کےبہتراستعمال اورعوامی سہولت کے پیش نظرکیا گیا ہے، اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی ممکن ہوسکے گی۔
ریسٹ ہاؤسز کہاں کہاں موجود ہیں؟ معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پرڈال دی گئی، شہری پاکستان پوسٹ کی ایپ سے بھی ریسٹ ہاؤسز کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں