سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے قابل اعتراض اور گستاخانہ مواد کی چھان بین کرے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے ،جبکہ پی ٹی اے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے حوالےسے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار ایف آئی اے کو قابل اعتراض مواد کا ڈیٹا فراہم کرے، درخواست گزار ایف آئی اے، پی ٹی آئی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرے ، تحریری حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ وزارت داخلہ سمیت دیگر ادارے ایسے مواد کی تشہیر کو روکیں۔
واضح رہے درخواست گزار نے فیس بک پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔