سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بابراعظم کو ’پاکستان کا کوہلی‘ قرار دے دیا۔
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے، بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112 کی اننگز کھیلی۔
اس عمدہ کاوش پر مائیکل کلارک نے بابر اعظم کو ’پاکستان کا ویرات کوہلی‘ قرار دے دیا، بابر نے 108 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکے اور 2 چھکے بھی جڑے، میگا ایونٹ میں پاکستان کو نوجوان بیٹسمین سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔