صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو دستی بموں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق حیات خان کو حالی روڈ تھانے کی حدود سے جبکہ ملزم اسداللہ کو پھلیلی تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا دہشتگرد تنظیموں سے تعلق ہے، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔