میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارسابق صدر آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور نیب کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
احتساب عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے لیے 1500 اہلکاروافسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور سیاسی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورونے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیا تھا۔