دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 33 گھنٹے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا دوسرا بریک ڈاؤن ہوگیا جس کہ وجہ سے کراچی کو پانی کی فراہمی 35 منٹ معطل رہی صبح 4 بجکر 25 پر بند ہونے والی بجلی 5 بجے بحال ہوئی۔ اچانک بجلی کی بندش سے 72 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔
ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایت پر متبادل لائنوں سے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع کی گئی بریک ڈاؤن اور لائن لیکیج سے 50 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ شہری پانی احتیاط اور کفایت دے استعمال کریں۔
کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بلا تاخیر بجلی بحال کی گئی دھابیجی سمیت واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ واٹر بورڈ کے گھارو، دھابیجی اور پپری سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔