نیب نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور دیگر پرساحل سمندر پر ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، دیگرملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخارقائمخانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر، نذیر زرداری شامل ہیں۔
نیب ریفرنس کے مطابق زمین انیس سو اسی میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی، مگر 2005 میں ساری زمین بلڈرز نے لیز پر حاصل کی اور ان پر سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیرکرنے کی غیرقانونی اجازت دی۔