وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے، پی ٹی آئی نمبروں کےبجائےجادوسے تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیاستدان ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکتا،،یہ چوری کو تیز کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل وزیراعظم کے خلاف چارج شیٹ ہے، وزیراعلظم کو خود سوچنا چاہئے وہ کیا چاہتے ہیں،جہانگیر ترین سے متعلق سوال پرکہا میں نااہل شخص کی بات کیوں سنوں۔
سندھ میں گورنر راج سے متعلق باتوں کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تبدیلی پی ٹی آئی کا خواب ہے، وفاق کچھ بھی کرلے حکومت پیپلزپارٹی کی ہی رہے گی، پی ٹی آئی نمبروں کے بجائے جادو سے تبدیلی لانے میں ناکام رہے گی۔