موٹاپے کا شکار 330 کلو وزنی نور حسن لاہور کے اسپتال میں انتقال کر گیا۔ نور حسن کی دو ہفتے قبل سرجری بھی کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے رہائشی نور حسن کو آرمی کی ہدایت پر ائیرایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ 330 کلو وزنی نور حسن کو شالار مار اسپتال میں شفٹ کیا گیا جہاں دو ہفتے قبل اسکی سرجری کی گئی تھی۔
نور حسن کے معالج ڈاکٹر معاذ نے سرجری کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعوی ٰکیا تھا کہ اس کا دو سالوں میں 200 کلو وزن کم ہوجائے گا۔ تاہم ڈاکٹر کے دعوے کے برعکس سرجری کے بعد اسے سانس کی بیماری لاحق ہوئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق نور حسن کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے آئی سی یو وارڈ منتقل کیا گیاتاہم وہ صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔