جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست 3 سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے تک کونسل کی کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اہلیہ اور بیٹے کی بیرون ملک جائیداد چھپانے کا الزام ہے جس پر حکومت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔