چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا چیچنیا میں افتتاح کردیا گیا ہے جہاں بیک وقت 20 ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں ۔اپنی طرز تعمیر کی بنا پر یہ مسجد اپنی مثال آپ ہے ۔ جو چیچنیا کے شہر سہالی میں تعمیر کی گئی ہے۔
اس خوبصورت مسجد کا نام ملک کے سربراہ رمضان کیدورو کے نام پر رکھا گیا ہےجبکہ اس عبادت گاہ کے بارے میں کہا جارہا ہے یہ مسلمانوں کا فخر کہلائے گی۔
مسجد میں اعلیٰ قسم کے سنگ مرمر کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کے اندورانی اور بیرونی حصوں پر قرانی آیات کے بے شمار خطاطی کی گئی ہے ۔ اس کا گنبد اور مختلف حصوں میں سونے کا استعمال بھی دیکھنے کو ملے گا ۔ جبکہ مسجد کے اطراف میں فطری حسن سے مالا مال خوبصورت باغ بھی نمازیوں کو راحت اور سکون بخشے گا۔