سندھ حکومت 11 سال بعد آج سے صوبائی دارالحکومت سے کچرا صاف کرے گی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ خود صفائی مہم کی نگرانی کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق صفائی مہم کے لئے ضلعی انتظامیہ کو پانچ کروڑ روپے بھی جاری کردئیے گئے ہیں،اس کے علاوہ صوبے میں برسوں بعد کتا مار مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں سندھ سالڈ بورڈ کی کچرااٹھانے کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے، یومیہ 12 سے 13 ہزارٹن یومیہ کچرا اٹھایا جارہا ہے، ہماری نیت بالکل صاف ہے، کراچی میں کچرے کا مسئلہ میڈیا میں نظرآرہا ہے، جب کچرا اٹھےتو وہ بھی ضرور دکھائیں۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ عارضی گاربیج ٹرانسفراسٹیشن پرکچرا اکٹھا کرکے لینڈ فل سائٹ پرڈمپ کیا جائے گا، کوشش ہوگی کہ ایک مہینے میں کراچی کا کچرا صاف کریں، اس کے بعد پورے صوبے میں صفائی مہم شروع کی جائے گی۔