بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں آر ایس ایس شدت پسند ہندوؤں نے عیسائی عورت کو برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا۔ واقعے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ریاست بہار کے شہر میں آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے پہلے عیسائی خاتون کا گھر جلایا۔ بعد میں اسے مارا پیٹا اور برہنہ کرکے شہر میں گشت کرایا۔ رانی مکھرجی نے کہا کہ بھارت نہ صرف اقلیتوں بلکہ خواتین کیلئے بھی خطرناک ملک بنتا جارہا ہے۔ بہارہو یا اتر پردیش بیشتر ریاستوں میں ہندو شدت پسند مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو واپس ہندو بننے پر مجبور کرتے ہیں۔ انکار پر ان کی املاک جلاکر ان پر تشدد کرکے انہیں مار دیا جاتا ہے۔