چین کے صوبہ گانسو میں 5.7شدت کا زلزلہ، جانی نقصان نہیں ہوا
چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی شیاہی کاﺅنٹی میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
چین کے زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 1:56 بجے شیاہی کاﺅنٹی سمیت تیانشوئی اور لنزہو میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔