کراچی میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پزیر ہوگیا۔
کراچی میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس علی الصبح نشترپارک سے برآمد ہوا۔
جلوس سے قبل نشتر پارک میں مرکزی مجلس ہوئی جس سے علامہ علی کرار نقوی نے شرکاء سے خطاب کیا، بعد میں مرکزی جلوس شاہ خراساں ،پارسی کالونی ،ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا صدر ،تبت سینٹر دوبارہ ایم اے جناح روڈ سے بولٹن مارکیٹ ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔