پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔
پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 311 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35800 اور35900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔
تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید 28 ارب 2 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت 20.83 فیصد کم جبکہ55.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 219.64 پوائنٹس اضافے سی 35978.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعہ کومجموعی طورپر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔
جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب 2 کروڑ73 لاکھ13 ہزار286 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69 کھرب 61 ارب 28 کروڑ92 لاکھ 11 ہزار440 روپے ہوگئی۔