وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے انسانی احترام اورقانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی، وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے مشن پرکاربند ہیں، دعا گوہیں کہ اللہ تعالی نوازشریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے، وہ جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکر قانون کا سامنا کرسکیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے، معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی آسانیاں بڑھتی جائیں گی، ایک طرف مافیا ہے تودوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں، عمران خان کو ہرانے کی کوشش کرنے والے ہمیشہ ان سے ہارے ہیں اورآئندہ بھی ہاریں گے۔
وزیراعظم عمران خان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مشن پر کاربند ہیں۔آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کے لیے بڑے ایکشن سامنے آئیں گے۔معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی آسانیاں بڑھتی جائیں گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 19, 2019