لاہور:(17مارچ 2020) کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپرلیگ کو ختم کردیا گیا ہے اور سیمی فائنلز اور فائنلز مقابلے ختم کردئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو فوری طور پر ختم کرنے کے فیصلہ کیاہے،ناک آؤٹ مرحلے کے تین میچز کھیلے جانے تھے جن میں دو سیمی فائنلز اور ایک فائنل شامل تھا لیکن اب ان میچز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج دو بجے پہلا اور شام سات بجے دوسرا سیمی فائنل کھیلا جانا تھا جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد باضابطہ اعلان کرے گا۔