پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے اور 4619 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 504 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4619 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 79 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 266 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 89 ہزار 913 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3937 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 79 ہزار 411 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86236 ہے۔