پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 32 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار453 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار321 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی۔