ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دال مسور، دال چنا، دال مونگ اور صابن سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق چینی، آٹا، چکن، آلو، ٹماٹر، گڑ، انڈے، سرسوں کا تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کمی آئی اور ملک میں مہنگائی کی شرح 18.5 فی صد رہی۔