پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 863 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 277 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار491 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار927کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد رہی۔