گزشتہ چند روز سے امریکی ڈالر زوال کی سمت اور پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔
آج بھی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
آج انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 234روپے کا ہو گیا ہے۔
آخری 3 سیشنز میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41481 پر آ گیا ہے۔