آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دیا ہے
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔
جواب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالیے ہیں۔
خیال رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔