کوٹری میں علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کا جوائنٹ کھل گیا جس کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو کر دوسرے ٹریک پر چڑھ گئی
ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، جس کے نتیجے میں حیدرآباد اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس، مہران ایکسپریس، قرارقرم ایکسپریس اور ملت ایکسپریس سمیت دیگر گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین ایک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ عملے نے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے ۔