اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یوم ِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں پور ی پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان پر پوری قوم بانیانِ پاکستان کو خراج ِتحسین پیش کرتی ہے ، بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم ثبوت ہے کہ مسلم قیادت نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا ، یوم پاکستان بحیثیت قوم ہمیں کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے کی یاد دہانی کراتا ہے،آ زادی کے وقت ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا ۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود ہم نے مسلسل محنت اور قابلیت سے ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، معاشرے میں عدم مساوات کم کرنے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے ،ہمیں مل کر سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، ماضی کی کامیابیوں کے پیشِ نظر یقین ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔