وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب میں جو ہماری نشستیں ہوئی جن میں ہمیں درپیش چیلنجز پر گفتگو ہوئی تھی اور اس کے نتیجے میں جو اقدامات اٹھائے گئے اور قومی اسمبلی اور جوائنٹ ہاؤس نے اس معاملے کو ڈیل کیا اور عدالت عظمیٰ کے حوالے سے آئینی اور قانونی اقدامات کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں متفق ہیں کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں اور اتحادی حکومت ملک کودرپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت کا کام ثالثی کرانا نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے۔