نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بنے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو معیشت مستحکم کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد میں انوار الحق کاکڑ سے ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملاقات کی اور انہیں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزیر خزانہ کو معیشت مستحکم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روز انوار الحق کاکڑ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت ایسا نظام بناتی ہے جس سے محروم طبقے پرخرچ ہو، کچھ لوگ احتجاج کو سول وار سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پہلے دن سے جب آفس سنبھالا پہلی میٹنگ پاور ٹیرف اور ٹیکس سے متعلق کی، جبکہ گزشتہ 13 سے 14 دن ہمارا وقت انہی مسائل میں گزرا ۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہماری فنانس اور پاورٹیم اس مسئلے کا مختصر مدتی حل تجویز کرنے جارہی ہے، ہماری نیت درست ہے، نکتہ چینی کی پرواہ نہیں، توانائی کی بچت کےلئے چند دنوں میں عملی اقدام نظر آئے گا۔