امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا گورنر بنا تو وہ مہنگائی بھول گئے ۔
مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اگر قوم کی بات نہ سنی گئی تو شٹر ڈاؤن ہڑتال یا اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، میری لڑائی کرپشن، جہالت، مہنگائی ، بےروزگاری کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج گھر چلانا، بچوں کو پڑھانا اوربیمار والدین کاعلاج مشکل ہے، وزیراعظم کہتے ہیں آئی ایم ایف سے بجلی کے بل قسطوں میں لینےکی اجازت لیں گے، کسی ایم این اے اور ایم پی اے کے میٹر نہیں اتار سکتے۔
سراج الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف دھرنا دیا تھا، جے یو آئی کا گورنربنا تو مولانافضل الرحمان مہنگائی کوبھول گئے، شہبازشریف، نوازشریف، آصف زرداری بھی خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔