لندن میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں پارٹی بیانیے اور منشور کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قائد ن لیگ نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے تجویز طلب کر لیں، ارکان 7 کے اندر تحریری تجاویز نوازشریف کو دینگے۔ دیگر معاملات کے بجائے صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
نوازشریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ادھر ادھر کے بجائے ن لیگ صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھے۔
دوسری جانب پارٹی رہنمائوں کے تحفظات کے پیش نظر نوازشریف تمام معاملات خود دیکھیں گے۔ جبکہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں، جس پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہو گا۔