پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کچھ دیرمیں جدہ سے دبئی روانہ ہوں گے، وہ 4 سالہ جلا وطنی ختم کر کے 21 اکتوبر کا پاکستان پہنچ رہے ہیں نواز شریف اب لاہور کے بجائے اسلام آباد پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرایع کا کہنا ہے کہ نوازشریف 2روز دبئی میں صاحبزادی اسماء نواز کے پاس قیام کریں گے جس کے بعد وہ خصوصی جہازسے ہفتےکو پاکستان روانہ ہوں گے۔
نواز شریف کے پروگرام میں تبدیلی آئی ہے، اب وہ لاہور کے بجائے اسلام آباد پہنچیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوازشریف پہلے اسلام آباد آئیں گے اورقانونی مشاورت کے بعد لاہورجائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں شیڈول جلسہ اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔
نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں عطباء تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب کا بیان آپ کے سامنے ہے۔ حفاظتی ضمانت ملنے کا طریقہ کاریہی ہے ہمیں کوئی ’آوٹ آف دی وے ریلیف‘ نہیں ملا۔